پیرو میں شدید سیلاب کےبعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ سیلاب نے دریا کے کنارے آباد ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب سیلاب سے مکانات اور فصلیں تباہ جبکہ مویشی ہلاک ہوگئےہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنےگھرنہیں چھوڑنا چاہتے تاہم دریامیں پانی کی سطح بلند ہونےپر انہیں علاقہ خالی کرنا ہوگا۔