ڈھاکہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر سلو اوور ریٹ کے باعث ایک ون ڈے کی پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف مقررہ ٹائم سے زائد پر اوورز کرائے جس کی پاداش میں مصباح الحق کو میچ فیس کا 40 فیصد اور باقی ٹیم کو 20 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔ اگر اگلے 12 ماہ میں قومی ٹیم نے کسی بھی ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کیا تو مصباح پر ایک میچ کھیلنے کی پابندی لگ سکتی ہے۔