مکرمی! زرداری دور حکومت ختم ہونے کو ہے مگر گزرے پانچ سال میں جو ”کارہائے نمایاں“ سرانجام دئیے اور جو ”گلہائے رنگا رنگ“ اگائے اور بکھیرے‘ وہ ہم میں سے کسی کی آنکھ سے چھپے نہیں۔ حج کرپشن‘ میمو سکینڈل‘ ایفیڈرین کیس‘ NLC کیس‘ امریکیوں کو تحفہ ویزے‘ سپریم کورٹ کی حکم عدولی و توہین اور طاہر القادری ڈرامہ ،ماضی کا مستقبل سے وابستہ قصے ہیں۔ آخری ڈرامہ سندھ میں ایم کیو ایم ڈرامہ جس میں وزیر تو مستعفی مگر اصل حکمران طاقت گورنر قائم دائم ہے۔ مگر عرصہ اقتدار کے اختتام پر زرداری صاحب نے بقول کسے یو ٹرن لیا ہے۔ وہ ہے گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنا اور بالآخر ایران سے گیس معاہدہ‘ بعض لوگ اسے بالآخر امریکہ کو ”آنکھیں دکھانا“ کہتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ کچھ بھی ہو ملک و قوم کا تو بھلا ہی ہو گا نا چاہے نیت اور مقصد کچھ بھی ہو۔ اب زرداری صاحب سے استدعا ہے کہ مدت تو آپ کے اقتدار کو ختم ہونے کو ہے جاتے جاتے تُرپ کا آخری پتہ بھی کھیلتے جائیے اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے اعلان کا ”چھکا“ بھی لگا دیں۔(میاں محمد رمضان 0333-4323373)
کالا باغ ڈیم۔۔۔زرداری صاحب! تُرپ کا آخری پتہ بھی کھیل ڈالئے
Mar 13, 2013