کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) دیوان امیری کے انڈر سیکرٹری خالد الغانم نے دیوانا میری کے وزیر امور شیخ ناصرالصباح الجابر الاحمد الصباح کی ایماءپر کوےت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی 20 سالہ کارکردگی پر اور ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط قائم رکھنے پر”پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ“ کا اعلان کیا ہے ۔کوےت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم پاکستان اور یوم آزادی کوےت کو مشترکہ طور پر منانے کے سلسلے میں 20مارچ 2013ءکو ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دیوان امیری کے انڈرسیکرٹری خالد الغانم اور دیوان امیری کا وفد مہمان خصوصی ہوں گے جہاں دیوان امیری کے وزیر امور شیخ ناصر الصباح الجابر الاحمد الصباح کی جانب سے کے پی اے کو ایوارڈ دیا جائے گا۔
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی 20 سالہ کارکردگی پر ”پرائیڈ آف پرفارمنس“ ایوارڈ کا اعلان
Mar 13, 2013