ریسٹورنٹس سے ٹیکس و صولی، ایف بی آر او پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹھن گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مابین ریسٹورنٹس کی سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس وصولی کے معاملے پر ٹھن گئی اور دونوں نے ریسٹورنٹس سے جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے دباو¿ ڈالنا شروع کر دیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سرکلر جاری کیا کہ فوڈ سپلائی سمیت ان کی دیگر سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار پنجاب ریونیو اتھارٹی کے پاس ہے اور وہ اس حوالے سے ایف بی آر کے محکمے ان لینڈ ریونیو کی کسی قسم کی دھمکی پر خوف زدہ نہ ہوں اگر ان کو ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی وصولی کے لئے نوٹس جاری کئے تو یہ نوٹس پنجاب ریونیو اتھارٹی کو فراہم کئے جائیں ان نوٹسز کے بارے میں وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی کیونکہ 18 ویں ترمیم اور 7 ویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد ریسٹورنٹس کی سروسز پر سیلز ٹیس کی وصولی کا حق صوبوں کو مل گیا اور وفاقی حکومت اب یہ ٹیکس وصولی نہیں کر سکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن