لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکار نسیم وکی آئندہ ہفتے بھارت جائیں گے۔ وہ بھارتی کلر ٹی وی کے کامیڈی پروگرام میں بطور ہدایت کار کام کر رہے ہیں اور یہ شو آئندہ ماہ کے شروع میں پیش کیا جائیگا۔ نسیم وکی چند روز قبل ہی لاہور آئے ہیں اور اب دوبارہ بھارت جائیں گے۔