انڈے کی زردی میں سفیدی سے تین گنا زائد کلوریز ہوتی ہیں: تحقیق

اسلام آباد (اے پی پی) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انڈے کی زردی میں سفیدی سے تین گنا زائد کلوریز ہوتی ہیں جبکہ 5 گرام چکنائی اور 210 گرام کولیسٹرول ہوتا ہے، اس میں ایسے کمپاﺅنڈ ہوتے ہیں جن سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے استعمال سے 50 سال کی عمر کے بعد اندھے پن کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، ہاورڈ سکول اینڈ پبلک ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق انڈے کے مسلسل استعمال سے دل کے دورہ پڑنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، انڈے وہ خوراک ہیں جس میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے، ہر ہفتے چھ انڈے کھانے والی خواتین میں چھاتی کے کینسر کے امکانات معدوم ہو جاتے ہیں، انڈہ بالوں اور جلد کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی مفید ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن