سمندر کی لہروں سے خوفزدہ ہوئے بغیر ڈبکیاں لگانے والا ہاتھی کا بچہ

Mar 13, 2013

نیویارک (نوائے وقت نیوز) ہاتھی یوں توخشکی پر بسنے والا جانورہے لیکن اس ہاتھی کے تو کیا ہی کہنے ہیں جو پانی میں پہنچ کر اس قدر خوش ہوا کہ سمندرسے جانے کا نام ہی نہیں لے رہا۔اس تصویر میں نظرآنے والا ہاتھی کا یہ بچہ جنگل سے ٹہلتے ٹہلتے سمندر کنارے پہنچاتو شور مچاتی بڑی بڑی لہروں سے خوفزدہ ہوئے بغیر پانی میں ڈبکیاں لگانے کودپڑا۔ ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں کھیلتایہ ننھا ہاتھی ایک بڑی لہر گزر جانے کے بعد دوسری بڑی لہر کے آنے کا انتظار کرتا اور جیسے ہی ٹھاٹے مارتی لہر کنارے تک آتی تو یہ ہاتھی دوڑ لگاتے ہوئے اس سے ٹکرا جاتا اور خوشی سے اپنی سونڈ ہلاتا۔

مزیدخبریں