چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا صارف عدالتوں کے ججوں کو دیگر اضلاع میں بھی سماعت کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب بھر کی صارف عدالتوں کے ججوں کواپنی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی مقدمات کی سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژن کی سطح پر قائم صارف عدالتوں کے پریذائیڈنگ آفیسرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک دن اپنے متعلقہ اضلاع کی صارف عدالتوں میں مقدمات نمٹائیں۔ اس وقت لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں صارف عدالتیں قائم ہیں۔ جہاںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز خواجہ حسن ولی، طاہر پرویز، محمد یوسف، سہیل ناصر، صہیب احمد رومی، محمود احمد، مہر محمد نواز، عبدالحفیظ، صابر سلطان اور ظفر اقبال چودھری بالترتیب تعینات ہیں۔ مذکورہ نوٹیفیکیشن کے اجراءسے عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...