لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فرح دیبا کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار شاہدہ پروین کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا فرح دیبا کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔ انہوں نے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی کی ہے۔ فاضل عدالت کی طرف سے ان کو نااہل قرار دیا جائے جبکہ فرح دیبا نے بتایا کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ دوران سماعت پنجاب یونیورسٹی کے وکیل شہزاد شوکت نے تحریری ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ فرح دیبا کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فرح دیبا کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
Mar 13, 2013