لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت نے مدت پوری ہونے سے چند روز قبل عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل، چائے سمیت روزمرہ استعمال کی 200اشیاءکی قیمتوں میں 8سے 30روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں 5سے 7فیصد اضافہ انتخابات سے قبل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 5روپے جبکہ ایک دوسرے برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 8روپے لٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا ریٹ 182روپے لٹر تک ہو گیا ہے۔ گھی کے 5کلو ڈبے کی قیمت میں 75روپے اضافہ ہوا ہے اور اسکا ریٹ 930روپے ہو گیا ہے۔ برانڈڈ چائے کے ڈبہ کی قیمت 20روپے اضافے سے 153روپے جبکہ چائے کی چھوٹی ڈبی کی قیمت 11روپے اضافے سے 82روپے ہو گئی ہے۔
حکومت کا مدت پوری ہونے سے قبل ایک اور مہنگائی بم: یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی‘ چائے سمیت 200 اشیاء8 سے 30 روپے تک مہنگی
Mar 13, 2013