مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمود احمد نے مشرف کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Mar 13, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمود احمدنے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمود احمد نے اعلان کیا کہ پرویز مشرف ملک کے جس حصے سے بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے وہ ان کا اس حلقہ انتخاب میں مقابلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ محمود احمد کو پارٹی قیادت کی جانب سے اس مقابلے کے لئے آشیرباد حاصل ہے۔

مزیدخبریں