لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چےئرمےن ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا ہے قرارداد مقاصد میں اقلیتوں کے جائز حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ میاں نوازشریف، چوہدری شجاعت حسین اور پیر پگاڑا مسلم لیگ کو متحدکرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قرارداد مقاصد کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ”قرار داد مقاصد- اہمےت اور غرض و غایت“ کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ اس نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ نشست سے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ‘ ولید اقبال ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری اور مولانا محمد شفیع جوش نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل (ر) جمشید احمد ترین، نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے فنانس سیکرٹری میاں فاروق الطاف، منظورحسین خان، عزیز ظفر آزاد، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری رفاقت ریاض، اساتذہ¿ کرام، طلباوطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید‘ نعت نبویﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری امجد علی نے حاصل کی جبکہ فیاض الدین نے بارگاہِ نبویﷺ مےں ہدےہ¿ نعت پےش کےا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سےکرٹری شاہد رشےد نے سرانجام دےئے۔ ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا قرارداد مقاصد کے مطابق”اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کل کائنات کا بلا شرکت غیرے حاکم مطلق ہے اور پاکستان کے جمہور کو جو اقتدار و اختیار اس کے مقرر کردہ حدود کے اندر استعمال کرنے کا حق ہوگا وہ ایک مقدس امانت ہے“۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے یہ مقدس امانت ہمارے سپرد کی گئی تھی۔ اس میں کوئی شک نہیں اس قرارداد میں اقلیتوں کے جائز حقوق کے تحفظ کا قرار واقعی انتظام کیا گیا ہے۔ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے حتیٰ کہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ نے بھی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہم پاکستان کا کیا حشرکرنیوالے ہیں۔ میری میاں محمد نوازشریف، چوہدری شجاعت حسین اور پیرپگاڑا سے گذارش ہے وہ مسلم لیگ کو متحد کریں۔ انہوں نے کہا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ عوام الناس بالخصوص نئی نسل کو قرارداد مقاصد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرنے کیلئے مزید کام کرے جبکہ طلبہ بھی اس قرارداد کا بغور مطالعہ کریں۔ نئی نسل کو تحریک پاکستان، قیام پاکستان کے اسباب و مقاصد اورمشاہیر تحریک آزادی کے افکاروخیالات سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ ہم پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے نظریات وتصورات کے عین مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی جمہوری ملک بناسکیں۔ انہوں نے مزید کہا ٹرسٹ قرارداد مقاصد کی تشریح کرے گا تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ پروفےسر ڈاکٹر رفےق احمد نے کہا ہر ملک نے اپنے نظام کو چلانے کے لےے اےک آئےن بناےا ہے جسے دستور کہتے ہےں ۔ منزل کا تعےن دستور کا اےک اےسا حصہ کرتا ہے جسے قرارداد مقاصد کہتے ہیں۔ ےہی قرارداد مقاصد پاکستان کے آئےن کا بھی حصہ ہے۔ قرارداد مقاصد کے 12پےرا گراف ہےں۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حاکمےت کو تسلےم کےا گےا ہے اور جو جمہوری طور پر منتخب نمائندے ہونگے وہ رےاست کا انتظام کرےں گے۔ جمہورےت‘ آزادی‘ مساوات‘ وفاداری اور معاشرتی انصاف پر بھرپور عمل ہوگا ۔ اقلےتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ ولیداقبال ایڈووکیٹ نے کہا قرارداد مقاصد کو پاکستان کی پہلی قانون سازاسمبلی نے منظور کیا اور اس میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ پاکستانی آئین کے تحت پاک سرزمین پر موجودکسی پاکستانی شہری کو اس کے حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے کہا قیام پاکستان کا مقصد محض ایک زمین کے ٹکڑے کا حصول نہیں تھا بلکہ مسلمانان برصغیر نے قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میںاس لیے حصہ لیا کہ وہ ایک آزاد ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی نے کہا آپ ”میثاق مدینہ“ اور ”قراردادمقاصد“ کا مطالعہ کریں تو ان میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے۔ قرارداد مقاصد کے ذریعے پاکستانی مسلمانوں کے مقصد حیات کو واضح کیا گیا ہے ۔ہمیں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑا کر پاکستان کی تکمیل کرنا ہوگی۔ مولانا محمد شفیع جوش نے کہا قائداعظمؒ نے قران پاک کو پاکستان کا آئین قرار دیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری نے کہا قیام پاکستان کے بعد آئین کی رہنمائی کی خاطر قرارداد مقاصد کی صورت میں رہنما اصول بنائے گئے۔ نظریہ¿ پاکستان دراصل نظریہ¿ اسلام ہی ہے۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے کہا ہماری تاریخ میں -12مارچ1949ءاور 23مارچ1940ءکی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ سالہا سال سے 12مارچ کو پروگرام منعقد کر کے قوم کو قرارداد مقاصد کی اہمیت سے روشناس کراتا ہے کیونکہ اس پر عمل کر کے ہی ہم وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جس کا خواب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے دیکھا تھا۔ پروگرام کے آخر میں قائداعظمؒ ،علامہ محمد اقبالؒ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ،وفات پا جانے والے کارکنان تحریک پاکستان‘ وابستگانِ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ وتحریک پاکستان وررکزٹرسٹ اور قاضی حسین احمد کے بلندی¿ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
نوازشریف ‘ شجاعت‘ پگاڑا مسلم لیگ کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں: مجید نظامی
Mar 13, 2013