کراچی (وقائع نگار) شاہ زیب قتل کیس کی سماعت منگل کو انسداد دہشت گردی کے خصوصی جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں ہوئی۔ منگل کو مقتول شاہ زیب کی بہن ماہم نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا اور کہا کہ شادی سے واپسی پر شاہ رخ جتوئی کے خانساماں نے مجھ سے بدتمیزی کی جس کی شکایت میں نے اپنی امی اور بھائی کو فون پر کی۔ شاہ زیب کے آنے پر ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ میں نے دیکھا کہ ملزمان میرے بھائی کو مار رہے ہیں۔ ماہم نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ رخ جتوئی کو فائرنگ کرتے دیکھا اور وہ کہہ رہا تھا کہ میں معافی نہیں مانگتا، میں سکندر جتوئی کا بیٹا ہوں۔ عدالت میں ماہم کے بیان پر وقفے کے بعد وکلا کی جانب سے جرح کی گئی۔
شاہ رخ جتوئی کو فائرنگ کرتے دیکھا‘ شاہ زیب کی بہن کا عدالت میں بیان
Mar 13, 2013