کراچی + اسلام آباد (ثناءنیوز) جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ انتخابات کی بڑی اہمیت ہے اس کے نتیجے میں تبدیلی آسکتی ہے‘ متحدہ دہشت پھیلاتی ہے جس کے نتیجے میں عوام پولنگ سٹیشن کے قریب نہیں آتے اور جعلی مینڈیٹ حاصل کر لیا جاتا ہے‘ روزانہ لاشیں گر رہی ہیں اگر ہم یہ سب کچھ دیکھتے رہے اور حالات کی تبدیلی کےلئے کچھ نہ کیا تو ہم سے سوال کیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کو ووٹ نہ دیا جائے‘ جماعت اسلامی کے ای ایس سی کے ملازمین کے ساتھ ہے اور ان پر روا رکھے جانے والے ظلم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ای ایس سی لیبر یونین کے تحت کے ای ایس سی پاور ہاﺅس نزد شاہین کمپلیکس میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام جسے چاہیں ووٹ دیں مگر دہشت گردوں کو ووٹ نہ دیں۔ کرپشن اور دہشت گردی ہی اس ملک کا اصل مسئلہ ہے۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان، اےران گےس پائپ لائن منصوبہ جےسا بھی ہے اس کے بروئے کار لانے اور کسی حتمی نتےجہ پر پہنچنے کے امکانات بہت کم ہےں۔ اس منصوبہ کے افتتاح کا مقصد اسے انتخابی مہم مےں استعمال کرنا ہے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی سندھ نے برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش میں انتشار پر گہری تشویش اور بھارتی سرپرستی میں جماعت اسلامی سمیت اسلام و ملک سے محبت کرنے والے لوگوں پر بدترین ریاستی تشدد اور زمین تنگ کرنے والے ظالمانہ عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کا تیسرا بڑا ملک بنگلہ دیش اس وقت شدید انتشار کا شکار ہے، وہ ماضی کی تباہ کن صورتحال سے نکل کر ایک بہتر، روشن اور تعمیر و ترقی سے بھرپور شاہراہ پر دوڑنے لگا تھا مگر بدقسمتی سے وہاں کی شیخ حسینہ حکومت بھارتی دباﺅ میں آگئی، وہ اپنی تنگ نظری، سنگ دلی اور انتقام پروری کی پالیسیوں سے اپنے ہی عوام کو گہری تقسیم و تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے۔ یہ بات مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ایک قرارداد میں کہی گئی جو قباءآڈیٹوریم میں صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
انتخابات سے تبدیلی آتی ہے، عوام دہشت گردوں کو ووٹ نہ دیں: منور حسن
Mar 13, 2013