کراچی، امریکی فوجی کمپاﺅنڈ کی تعمیر، وزارت خزانہ کے حکام کی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی

Mar 13, 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ( بدھ )کو پارلیمینٹ ہاو¿س میں ہو گا ،کمیٹی کی رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی ۔امریکی فوج کو کراچی ائیرپورٹ پر کمپاو¿نڈ کی تعمیر کے معاہدے کا بھی کمیٹی کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے اس بارے وزارت خزانہ کے اعلی حکام کو طلب کیا گیا ہے یہ معاملہ توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کے ذریعہ سینٹ میں بھی اٹھایا گیا تھا اور اب کمیٹی کی جانب سے بھی نوٹس لے لیا گیا ثناءنیوز ذرائع کے مطابق اس معاملے پر وزارت خزانہ کی جانب اہم معاملات کو پارلیمینٹ سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔ امر یکی انجینئرنگ کور ،کے کراچی ائیرپورٹ پر کمپاو¿نڈ کی تعمیر کے حوالے سے ایک خلیجی ملک میں معاہدہ کرنے کی اطلاعات ہیں معاہدے کے تحت امریکی فوج کو ٹیکنیکل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کمپاو¿نڈ کے قیام اور پاکستان کسٹم ڈرگ انفورسمینٹ سیل سے معلومات حاصل کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ذرائع کا دعوی ہے کہ بظاہر یہ کمپاو¿نڈ سمگلنگ کے سدباب کے لئے تعمیر کیا جائے گا تاہم اصل مقصد امریکی و اتحادی افواج کے بھاری ہتھیاروں کی واپسی کے لئے یہ مرکز مدد فراہم کرتے ہوئے سہولت پہنچائے گا اس راستے سے امریکی اسلحہ کو واپس لے جایا جائے گا اور یہ مرکز نگرانی کرے گا۔ 

مزیدخبریں