پاکستان بھارت میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ذرائع سے جعلی کرنسی بھجوا رہا ہے، نائب وزیر داخلہ کا الزام

Mar 13, 2013

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ آر پی این سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں جعلی کرنسی کا بالواسطہ اور بلاواسطہ ذریعہ پاکستان ہے، مختلف فورمز پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔ لوک سبھا کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مرکزی انٹیلی جےنس اور تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جعلی کرنسی بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات کے ذریعے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلے اور دوسرے دہشت گردوں سے تحقیقات کے دوران بھی یہ بات سامنے آئی کہ انہیں بھارت میں استعمال کرنے کے لئے جعلی کرنسی دی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں