کراچی (خصوصی رپورٹ) گیس پائپ لائن مصنوبے کو پیپلز پارٹی انتخابی نعرہ بنائے گی۔ امت کے مطابق امریکہ پاکستان کے خلاف دھمکیوں پر عمل کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ گوادر پورٹ چین کو دینے کے بعد اسلام آباد کا حوصلہ بڑھا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پا سکے گا اور ایران کی معیشت کو سہارا ملے گا۔ گیس پائپ لائن کے سہ فریقی معاہدے سے نکلنے کے بعد بھارت کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔