ویلنگٹن (ثناءنیوز) نیوزی لینڈ کے ساحل پر ڈوبتے ہوئے بچے کو انسانی زنجیر نے بچا لیا، 12 سالہ بچہ جو کہ ساحل سمندر پر کھیلتے ہوئے لہروں کی نظر ہو گیا اس وقت وہاں پر موجود سیاحوں، ریسکیو اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں نے ہاتھوں سے زنجیر بناتے ہوئے بچے کی جان بچا لی۔ اسے ابتدائی طبی امداد کے لئے ہاکس بے ہسپتال بھیج دیا گیا، لڑکے کے والد نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر لوگ اتنی کوشش نہ کرتے تو شاید ہمارا بچہ ہمارے ساتھ نہ ہوتا۔
نیوزی لینڈ، سمندر میں ڈوبتے بچے کو لوگوں نے ہاتھوں سے زنجیر بنا کر بچا لیا
Mar 13, 2013