جھنگ (نامہ نگار) بستی فیض آباد جھنگ کے نوجوان شفیق ولد محمد اسماعیل کو چوری کے شبہ میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنا کر نیم مردہ حالت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹا¶ن کے گیٹ کے قریب پھیکک دیا۔ پولیس زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے کر جا رہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ نوجوان شفیق کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے۔
جھنگ: چوری کے شبہ میں تشدد سے نوجوان ہلاک،ورثا کا احتجاج
Mar 13, 2013