آئندہ انتخابات شفاف،غیرجانبداراوروقت پرہونگے، نگران وزیراعظم کے تقررکیلئے اپوزیشن کواعتمادمیں لیاہے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

Mar 13, 2013 | 16:49

خصوصی رپورٹر

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا تاریخی موقع ہے، حکومت دہشتگردی کے خلاف نبردآزما رہی،،، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا. وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کوان کا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے، انتہاپسندی کے خلاف پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردارقابل تعریف ہے، دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکارہوکربے گناہ شہریوں کوماررہے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران انتخابات پربات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات شفاف،غیرجانبداراوروقت پرہونگے جبکہ نگران وزیراعظم کے تقررکیلئے اپوزیشن کواعتمادمیں لے لیاہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ نگران وزیراعظم کاتقررباہمی مشاورت سے ہوجائے گا۔

مزیدخبریں