لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی توعدالت کے روبرو درخواست گزارکے وکیل نے بتایاکہ وہاڑی کے حلقہ پی پی دوسوانتالیس سے نومنتحب رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب کچھی نجی بنک کا ڈیڑھ کروڑ روپے کا نادہندہ ہے، درخواست گزارنے کہا کہ امیدوارآرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ پرپورا نہیں اتراتا لہذٰا نااہل قراردیاجائے، دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جہانزیب کھچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں انیس مارچ تک توسیع کردی۔