کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی.

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا،بڑھتی ہوئی گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے رت ہی بدل دی،،پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش سے موسم قدرے بہتر ہو گیا،لاہور میں صبح سے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے جب کہ آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے،میانوالی، کندیاں، حب اور ٹانک میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ،اندرون سندھ میں شکارپور، سکھر اور گرد و نواح میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں اکثرمقامات پربادل چھائے رہیں گے، کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سب سے زیادہ بارش خضدار میں بیالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر اورسب سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں سینتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

ای پیپر دی نیشن