عدالت باربارکہہ چکی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ اور حکومت ابھی تک ٹھوس لائحہ عمل وضع نہیں کرسکی۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری

سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے ووٹ کا طریقہ کاربھی تجویزکردیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بار بار دعوے کئے جاتے ہیں لیکن انہیں ووٹ کی سہولت دینے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا۔ جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس دئیے کہ پولنگ دن سے قبل بھی سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سےووٹ ڈالنے کی مثالیں موجود ہیں۔ ۔چیف جسٹس نےکہاکہ ووٹنگ کیلئے سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں پولنگ کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی غور ہی نہیں کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ بیرون ملک چھہتر لاکھ پاکستانی موجود ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے عدالتی تجویز پر جواب طلب کرلیا

ای پیپر دی نیشن