پاکستان اوربھارت کے درمیان اپریل میں پانچ ہاکی میچزکی سیریزکی مارکیٹنگ کے لیے ہاکی فیڈریشن نے سپرلیگ کےسابق ایم ڈی سلمان سروربٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Mar 13, 2013 | 20:57

خصوصی رپورٹر

پاکستان اوربھارت کے درمیان ہاکی سیریزکا انعقاد پانچ اپریل سے ہوگا، قومی ٹیم تین اپریل کوپہلے بھارت میں پانچ میچزکھیلے گی اور پھر بھارتی ٹیم تئیس اپریل کوپاکستان پہنچے گی، جومختلف شہروں میں میچزکھیلےگی۔ پی ایچ ایف نے دو طرفہ ہاکی سیریزکے کامیاب انعقاد کے لیے سپانسرزکی تلاش شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے سپرکرکٹ لیگ کے سابق مینجنگ ڈائریکٹرسلمان سروربٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرقاسم ضیاء اورسیکرٹری آصف باجوہ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دوملاقاتیں بھی کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے سلمان سروربٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورباضابطہ اعلان معاملات کو حتمی شکل دینےکے بعد کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں