رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا کے انتخاب کیلئے ہونے والے پادریوں کے دو مزید خفیہ اجلاسوں کے بعد بھی نئے پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا۔

ویٹی کن سٹی کے سیسٹین چیپل میں ہونیوالے اجلاس میں دنیا بھر سے ایک سو پندرہ پادری حصہ لے رہے ہیں۔ آج صبح ہونیوالے دو خفیہ اجلاسوں کے بعد بھی سیسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلا جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ دونوں اجلاس بے نتیجہ رہے اور پادری نئے پوپ کے انتخاب کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق رائے قائم نہیں کرسکے۔ ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرس سکوائر پر موجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اجلاسوں کے نتائج کے بعد مایوس ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز پہلے مرحلے میں بھی پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا۔ رومن کیتھولک عیسائیوں کے دو سو چھیاسٹھ ویں پوپ کے انتخاب تک پادریوں کے خفیہ اجلاس جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن