حبیب اللہ خٹک کا تعلق کے پی کے سے ہے سیکرٹری فاٹا، پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی رہےپوست کیخلاف آپریشن کی سربراہی کر چکے ہیں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نے طالبان سے مذاکرات کے لئے فاٹا اور قبائلی علاقوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھنے والے بیورو کریٹس پر مشتمل 4رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی۔کمیٹی کے سربراہ حبیب اللہ خٹک کا تعلق کے پی کے سے ہے اور وہ قبائلی علاقوں اور فاٹا میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری فاٹا، پولیٹیکل ایجنٹ، خیبر ایجنسی اور ڈی سی او صوابی سمیت اہم ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ محمد خان جونیجو کے دور حکومت میں قبائلی علاقوں میں پوست کے کاشتکاروں کے خلاف کئے گئے آپریشن کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد مذاکراتی کمیٹی اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ کاری کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...