فیصل آباد + بھلوال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد میں بیروزگاری سے دلبرداشتہ شخص، بھلوال میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بیروزگاری سے دلبرداشتہ شخص نے موت کو گلے لگا لیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ چک نمبر218 ر۔ب کوکیانوالہ کے رہائشی صدام کے 45 سالہ والد کا بے روزگاری اور گھریلو معاملات کی بناء پر اکثر گھر والوں سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کی نعش کو پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بھلوال میں چک چھ جنوبی میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ سیف اللہ ولد غلام محمد قوم آسی اپنے گھریلو حالات سے تنگ تھا۔ اس نے زہریلی گولیا ں کھائیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ اسے ٹی ایچ کیو بھلوال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اسکے ورثاء کے مطابق سیف اللہ ذہنی مریض تھا اسنے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی تھی جبکہ اسکے والدین فوت ہو چکے ہیں اور اپنے گھریلو حالات سے تنگ تھا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔
2 خودکشیاں: فیصل آباد میں بیروزگاری سے دلبرداشتہ شخص نے زندگی ختم کرلی
Mar 13, 2014