مردان (این این آئی) مردان میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے جیولرز مارکیٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ لیا۔ تاجروں نے واقعہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ مرکزی مارکیٹ میں واقع جیولرز مارکیٹ میں آٹھ سے زائد مسلح افراد داخل ہوئے اور چوکیداروں کو یرغمال کر پانچ دکانوں سے پانچ کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا۔