ننکانہ صاحب: چائے والے کو 28 لاکھ کا بل، درست کرنے کیلئے رشوت طلب

Mar 13, 2014

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ ریلوے روڈ پر چائے کا کھوکھا چلانے والے محنت کش محمد بشیر کو سوئی نادرن گیس کمپنی نے 28لاکھ روپے سے زائد مالیت کا بل بھجوادیا۔ محمد بشیر کو بل ٹھیک کروانے متعدد بار شیخوپورہ جانا پڑا اسی پریشانی سے محمد بشیر ہائی بلڈ پریشر کا مریض بن گیا اور ہسپتال میں داخل رہا۔ محمد بشیر نے صحافیوں کو بتایا کہ  عملہ بل درست کروانے کے لیے بھاری رشوت طلب کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں