نائجیریا : کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک

لاگوس (اے پی پی) نائجیریا میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ نائجیرین نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ابراہیم فرین لوئی نے تصدیق کی ہے کہ ڈوبنے والے 13 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا دیئے گئے تھے۔ کشتی اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب نائجیریا کے بڑے شہر لاگوس میں مسافروں کو دریا پار لے جا رہی تھی۔ ترجمان نے کہاکہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کئے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ بوجھ برداشت نہیں کر سکی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن