میرپور ماتھیلو (اے این این) ضلع گھوٹکی میں لنڈ، بوزدار قبائل میں جاری خونریز تصادم کے بعد ضلع گھوٹکی کے اکثر بازار اور شہر ویران، دونوں قبائل کے افراد مورچہ بند، علاقہ میں سخت کشیدگی ہے، تین افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، چھ ماہ قبل چوری کی واردات میں نوجوان میر محمد بوزدار کے قتل کے بعد تین کنڈ قبیلے کے افراد کے قتل کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ضلع گھوٹکی میں لنڈ بوزدار قبائل کے چار یونین کونسلز میں محکمہ تعلیم نے پرائمری سے لے کر آٹھویں جماعت کے مجوزہ امتحانات ملتوی کردئیے ہیں جبکہ پولیس ابھی تک لنڈ قبیلے کے افراد کے قتل میں ملوث اور چار مختلف ایف آئی آر میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔