لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعۃ الدعوۃ نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں نظریہ پاکستان مارچ، ریلیوں، جلسوں اور کانفرنسوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔’’نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے‘‘ کے عنوان کے تحت بڑے پروگرام ہوں گے فیصلہ امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر امارت مرکز القادسیہ چوبرجی میں اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ،مولانا سیف اللہ خالد، مفتی عبدالرحمن عابد،مولانا نصر جاوید، قاری محمد یعقوب شیخ،انجینئر نوید قمربھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران حافظ محمدسعید نے پانچوں صوبوں و آزاد کشمیر کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 23مارچ کو پورے ملک میں نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔