اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سٹون کریشنگ مشینوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ماربل فیکٹریوں میں حفاظتی آلات کی عدم دستیابی کے باعث دمہ کے امراض میں مبتلا مزدوروں سے متعلق چاروں صوبوں کی تحفظ برائے ماحولیات ایجنسیوں سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی ہے۔چاروں صوبائی حکومتو ں کی جانب سے رپورٹس کو عدالت نے غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ بظاہر سٹون کرشنگ کمپنیاں بغیر لائسنس کے کام کررہی ہیں جو کمپنیاں قواعد وضوابط پر پورا اترتی ہیں ان کو لائسنس جاری کردیئے جائیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ان سٹون کرشنگ کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اورپنجاب حکومت نے اس میں مرتکب افراد کیخلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی ۔
ماربل فیکٹریاں