لاہور (نامہ نگار) سہالہ ٹریننگ سکول میں بے ضابطگیوں اور ناگفتہ بہ حالات کے حوالے سے انکوائری کے لئے بنائی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کمانڈنٹ، کورس کمانڈر اور ایس پیز کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہالہ ٹریننگ سکول میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے خفیہ ایجنسیوں نے جو رپورٹ دی اس کے مطابق کورس کمانڈر اور ایس پیز بھی ذمہ دار ہیں۔ اس سلسلے میں انکوائری کے لئے ایڈیشنل آئی جی نسیم الزمان کی سربراہی میں ڈی آئی جی حسین اصغر اور ایس ایس پی اکبر ناصر پر مشتمل کمیٹی کی تحقیقات میں مختلف الزامات ثابت ہونے پر کمانڈنٹ، کورس کمانڈر اور ایس پیز کے خلاف کارروائی کرنے، انہیں عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ سکول کاآڈٹ بھی کرایا جارہا ہے۔