بامیان مجسموں پر بارود نصب کرنے میں 3 دن لگے: سابق افغان قیدی کی روداد

Mar 13, 2015

کابل (بی بی سی) مرزا حسین 26 سال کے تھے جب طالبان کمانڈرز نے ان کو حکم دیا بامیان صوبے میں بدھا کے مجسموں پر بارودی مواد نصب کریں۔ افغانستان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی کے 14 سال بعد بہت کچھ ہو چکا ہے لیکن مرزا حسین کے ذہن میں وہ واقعہ اب بھی تازہ ہے۔ انھوں نے بتایامیں 25 قیدیوں میں سے ایک تھا۔ مجسموں کے ارد گرد بارودی مواد نصب کرنے میں تین دن لگے۔ جب تباہ ہو گئے تو طالبان نے جشن منایا۔ فائرنگ کی، رقص کیا اور نو گائیں ذبح کیں۔‘ مرزا حسین اب بامیان میں سائیکلوں کی مرمت کی دکان چلاتے ہیں۔

مزیدخبریں