چیچہ وطنی (نامہ نگار) چھرا مار وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ ایک ہفتہ میں دوسری بار ایک راہ چلتی خاتون کو چھرا مار کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پراسرار چھرا مار جنونی موٹر سائیکل سوار پھر حرکت میں آگیا اور اس نے ایک ہفتہ میں دوسری بار ایک خاتون (ی) کو رات 8 بجے کے قریب بلاک نمبر 15 کی گلی نمبر 2 میں جاتے ہوئے چھرا مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ شہریوں میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار جنونی اب تک 30 سے زائد طالبات اور خواتین کو زخمی کرچکا ہے۔