پشاور (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی ڈگری کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 5 سال گزرنے کے باوجود مجھے ڈگری جاری نہیں کی گئی۔ عدالت نے ڈگری جاری نہ کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ 7 روز میں وضاحتی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ مراد سعید نے بی ایس کی ڈگری کے حصول کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار نے وی سی، رجسٹرار اور دیگر حکام کو فریق بنایا تھا۔