6 ہزار پڑھے لکھے افراد کو 4 ارب روپے قرض دے چکے: لیلیٰ خان

Mar 13, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ نیشنل بنک اب تک 6 ہزار پڑھے لکھے افراد کو 4 ارب روپے کے قرضے فراہم کر چکا ہے‘ حبیب بنک‘ میٹرو الحبیب‘ ایم سی بی‘ یو بی ایل اور سمٹ بنک سمیت دیگر نجی بنکوں نے بھی اس سکیم کے تحت اپنے مالی اثاثوں کی بنیاد پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریکوری کی شرح 94 سے 95 فیصد ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرضے حاصل کرنے والے اپنے کاروبار شروع کر کے اسے کامیابی سے چلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں