اسلام آباد (نیوز ڈیسک + آئی این پی) جے یو آئی ف کے سینٹ میں ارکان صرف 5 ہیں مگر مولانا فضل الرحمن کی زبردست سیاست کے باعث انہیں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ بھی مل گیا۔ اس سے قبل جے یو آئی ف کے پاس کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ اور اسلامی نظریہ کونسل کی چیئرمین شپ بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے 2 ارکان کو حکومت کا اتحادی ہونے پر وفاقی وزیر بھی بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بھی ان کے ارکان کی تعداد صرف 13 ہے۔ جے یو آئی کے غفور حیدری اور اکرم درانی وزیر تھے۔ غفور حیدری کے مستعفی ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپنی سیاست کو مزید جاری رکھتے ہوئے ان کی جگہ اپنے بھائی عطاء الرحمن کو وفاقی وزیر بنانے کیلئے آئندہ چند روز میں وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے ایک بھائی لطف الرحمن خیبر پی کے اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر ہیں۔
’’چھوٹا مینڈیٹ‘‘ بڑے عہدے، فضل الرحمن کی زبردست سیاست‘ 5 ووٹوں سے اپنا ڈپٹی چیئرمین سینٹ بنوا لیا بھائی کو بھی وزیر بنانے کیلئے متحرک
Mar 13, 2015