میرے والد کے قتل میں صدر پیوٹن ملوث ہیں مقتول روسی اپوزیشن لیڈر کی بیٹی کا دعویٰ

ماسکو(اے این این)روس میں قتل ہونے والے حزب اختلاف کے رہنما بورس نیمتسو کی بیٹی ژانا نیمتسووا نے کہا ہے کہ میرے والد کے قتل کے ذمہ دار صدر پیوٹن ہیں ، میرے والد کی لڑائی صدر پیوٹن سے تھی کسی اور سے نہیں۔ گزشتہ روز ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ژانا نیمتسووا نے کہا کہ میرے والد روسی حزب اختلاف کے سب سے طاقتور رہنما اور پیوٹن کے سب سے بڑے ناقد تھے۔ انہوں نے کہا کہ بورس کے قتل کے بعد روس میں حزب اختلاف کا جیسے سر ہی کاٹ دیا گیا ہو اور اب ہر کوئی خوفزدہ ہے۔ ژانا نے بتایا کہ معاملے کی چھان بین کے سلسلے میں ابھی تک کسی اہلکار نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...