سمندری: نوجوان نے لڑکی کو شادی کے روز قتل کرکے خودکشی کرلی

سمندری+ فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) نوجوان نے شادی کی ناکامی پر لڑکی کو اس کی شادی والے روز قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ نواحی گائوں چک نمبر 196 گ۔ ب کا باسط نامی لڑکا اپنے ہی گائوں کی عائشہ اظہر سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ عائشہ کے گھر والوں نے اس کی شادی اس کے کزن سے طے کر رکھی تھی۔ لڑکی کی بارات آنا تھی تو باسط نے لڑکی کے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی بعد میں لڑکے نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...