عوام کےجان ومال کاتحفظ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے:قائم علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ کافی عرصے سے رہا ہے،پورےسندھ میں اغوابرائےتاوان کاکوئی کیس نہیں،جرائم پربڑی حدتک قابوپالیاگیاہے،بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ میں کافی حدتک کمی آئی ہے،انھوں نے کہا کہ پولیس کی تربیت آرمی سے کروانا وقت کی اہم ضرورت تھی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس اوررینجرزنے بہت قربانیاں دی ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں انکی حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں،پولیس اوررینجرز کو آزادانہ کارروائی کا حق دیا ہےیہ حق وزیراعظم اور سیاسی جماعتوں کی موجودگی میں دیاگیا،ایم کیوایم  کے حوالے سے انکا کہناتھا کہ متحدہ کے ساتھ سیاسی تعلق ہے،ایم کیوایم کے مشورے سے یہاں آپریشن شروع کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے مشورے سے 21 ویں ترمیم بھی ہوئی

ای پیپر دی نیشن