قبائلی علاقوں سے پنجاب کو اسلحہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے وفاق کی خیبر پی کے حکومت کو سخت اقدامات کی ہدایت

پشاور (آن لائن) قبائلی علاقوں سے پنجاب اسلحہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مزیداقدامات کے لئے وفاق نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسس منجیمنٹ سیل کی جانب سے ارسا ل کردہ مراسلہ میں آئی جی خیبر پی کے پولیس، ہوم سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو کہا ہے کہ درہ آدم خیل، فاٹا اور پشاور سے بعض اسلحہ ڈیلر اور سمگلر اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگلنگ ہو رہی ہے۔ خیبر پی کے پولیس کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید سخت اقدامات کئے جائیں۔
پنجاب اسلحہ/ اقدامات

ای پیپر دی نیشن