ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات سے عالمی امن خطرے میں پڑسکتا ہے: اکبر گجر

Mar 13, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے بیان میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمنی پرمبنی بیانات کی سخت لفظوں میںمذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن خیالات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ بھارت کے بعد امریکہ میں بھی انتہاپسنداور مسلمان دشمن اورمتعصب حکمراں برسراقتدارآ گیا تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم چھڑسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم مسلمان اور اسلام دشمنی خطوط پرچلارہے ہیں جو خطرناک علامت ہے اور امریکی عوام کو ان کے عزائم کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے ورنہ ان کے کئے کی سزا امریکی عوام کو بھگتنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان امن پسند اور صلح جوقوم ہیں ،بعض بھٹکے ہوئے اورغیرملکی ایجنٹ مسلمانوں کی سرگرمیوں کا ساراملبہ پورے اسلام اورمسلمانوں پر ڈالناسمجھ سے بالاتر ہے۔

مزیدخبریں