”بھارت مہان“ بھاری فیسوں سے تنگ ایک اور طالب علم کی انجینئرنگ کالج میں خود کشی

چنائی(نیوز ڈیسک) بھارتی شہر چنائی کے سری رام انجینئرنگ کالج میں فرسٹ ائر کے طالب علم نے انتظامیہ کے ناروا سلوک ،بھاری فیسوں سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔ انبیاتھ چنائی کے قریبی علاقے پیر میلر کا رہنے والا اور کافی عرصہ سے پریشان تھا۔ ابنیاتھ کے دوستوں کے مطابق محنت کش کے بیٹے ابنیاتھ کو کالج انتظامیہ کی طرف سے بھاری فیسوں کی ادائیگی کیلئے تنگ کیا جا رہا تھا۔ کالج انتظامیہ نے اسکی تردید کی ہے واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل تامل ناڈو کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کی 3طالبات نے بھاری فیسوں کی وجہ سے کنویں میں کود کر خود کشی کر لی تھی۔
بھارت/ خودکشی

ای پیپر دی نیشن