یمنی فورسزاورحوثیوں میں خونریز جھڑپیں،37ہلاک،متعددزخمی

Mar 13, 2016

صنعائ(این این آئی)یمن کے شہر تعز کے مغربی محاذ پر شدید ترین لڑائی میں حوثی ملیشیا اور علی عبداللہ صالح کے 37 وفادار جنگجو مارے گئے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں، یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے تعز کے محاذ پر پیش قدمی کی ہے۔ایک شہر کا محاصرہ ختم کرا لیا گیا۔

، حوثی ملیشیاءنے اس شہر کا گزشتہ 10 مہینوں سے محاصرہ کر رکھا ہے،درایں اثنا اتحادی طیاروں نے تعز کے شمال میں الستین نامی شاہراہ پر نصب باغیوں کے متعدد میزائل لانچرز تباہ کردیئے،دوسری جانب متعددقبائل نے حوثیوں سے علیحدگی کا اعلان کردیا،عرب ٹی وی کے مطابق تعز کے مغربی محاذ پر ہونے والی اس لڑائی میں حوثی ملیشیا اور علی عبداللہ صالح کے 37 وفادار جنگجو مارے گئے جبکہ دسیوں دیگر زخم چاٹنے پر مجبور ہوئے۔ ادھر سرکاری فوج نے باغی ملیشیاو¿ں کی پسپائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی جانب پیش قدمی کی۔یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے الاقروض محاذ پر ملنے والی کامیابی کے بعد المسراخ ڈائریکٹوریٹ کو باغیوں سے مکمل طور پر خالی کرانے کا اعلان کر دیا، اس کامیابی کے بعد آنے والے چند دنوں میں تعز شہر کے محاصرے کے مکمل خاتمے کی امید پیدا ہو چلی ہے۔ سرکاری فوج کے حمایت یافتہ عوامی مزاحمت کاروں نے المظفر ڈائریکٹوری کے الصقر کلب اور پولیس ہیڈکوارٹر کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ یہ عمارتیں دیر پاشا کالونی میں واقع ہیں۔ یہ کامیابی اس وقت مزاحمت کاروں کے حصے میں آئی جب وہ مضافاتی علاقے الحصب میں واقع پرانے ہوائی اڈے کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔ یہ پیشرفت ملیشیاو¿ں کی صفوں میں ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ ادھر متعدد قبائل نے حوثیوں سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا یہ اقدام یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کا مظہر ہے۔ یہ صورتحال یمنی فوج اور مزاحمت کاروں کو تعز شہر میں ملنے والی یکے بعد دیگرے فوجی نوعیت کی کامیابیوں کی مرہون منت ہے۔ یمن کی سرکاری فوج نے تعز کے مغرب اور جنوب کے محاذوں پر کامیابی کے بعد وہاں کلین اپ آپریشن شروع کر رکھا ہے تاکہ مسلح ملیشیاو¿ں کی باقیات سے شہر کو پاک کیا جا سکے۔ کلین اپ آپریشن کے ساتھ ساتھ مزاحمت کاروں اور یمنی فوج نے تعز کے مشرقی محاذ پر باغی ملیشیاو¿ں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز یمنی مزاحمت کار شدید جھڑپوں کے بعد تعز یونیورسٹی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اس لڑائی میں دسیوں انقلابی ہلاک ہوئے اور متعدد دوسروں کو مزاحمت کاروں کے ماہر نشانچیوں نے ان عمارتوں سے گرفتار کیا جہاں وہ پوزیشن سنبھالے بیٹھے تھے۔ دریں اثنا اتحادی طیاروں نے تعز کے شمال میں الستین نامی شاہراہ پر نصب باغیوں کے متعدد میزائل لانچرز تباہ کئے۔

(اے ایف پی)
(رائٹرز)

مزیدخبریں