لاہور (لیڈی رپورٹر) غربت‘ جہالت اور ناخواندگی جرائم کا سبب بنتے ہیں۔ نسل نو کو بے راہ روی اور برائیوں سے روکنا ہم سب کا فرض ہے۔ من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے ملک کو بنانے اور سنوارنے میں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار نوائے وقت کی کالم نگار مسرت قیوم نے شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد میں یتیم اور غریب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ آصف احمد‘ ڈاکٹر سعید ملک‘ ملک سرور اور نسیم اکبر نے سکول کا دورہ بھی کیا۔
نسل نو کو بے راہ روی اور بُرائیوں سے روکنا ہم سب کا فرض ہے: مسرت قیوم
Mar 13, 2016