متحدہ قومی موومنٹ کےگڑھ نائن زیروکےاطراف میں مصطفیٰ کمال کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے

Mar 13, 2016 | 12:39

ویب ڈیسک

کراچی کےعلاقےعزیزآباد کے اطراف میں مصطفیٰ کمال کے حق میں پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں. مصطفیٰ کمال کے حق میں آویزاں کئے جانیوالے پوسٹرز عائشہ منزل، یاسین آباد اور دیگر مقامات پر لگائے گئے ہیں.ان پوسٹرز پر’’امید کی کرن مصطفیٰ کمال‘‘ واضح طور پرلکھا دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب آج دوپہرایک بجے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں