نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ایام کے دوران تعز شہر سے حوثی باغیوں اور ان کی حامی ملیشیا کا صفایا کردیا جائے گا۔ تعز شہرکا جزوی طور پر محاصرہ ختم ہونے کے بعد طبی سامان کے ہمراہ ایک قافلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچا ہے۔ انہوں نے امدادی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ تعز میں حوثیوں کے مظالم کا شکار یمنی شہریوں کی مدد کے لیے طبی امداد اور خوراک پہنچانے کی کوشش کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحادی فورسز کے طیاروں نے صنعاء اور مغربی یمن کے ساحلی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ بمباری کی ہے جس میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے یمنی قبائل پر زور دیا کہ وہ آئینی حکومت کی بحالی کے لیے حکومتی فورسز کا ساتھ دیں۔
حکومتی فورسز نے یمنی شہر تعز کے تمام اہم داخلی راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ان پراپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے: سعودی مشیر دفاع احمد العسیری
Mar 13, 2016 | 12:45